
(24 نیوز)ملائیشیا نے لاپتہ ہونے والی ملائیشیا ایئر لائنز کی پرواز ایم ایچ 370 کی تلاش کا عمل مزید 1 سال کے لیے بڑھا دیا ہے۔
239 افراد کو لے جانے والا بوئنگ 777 طیارہ 8 مارچ 2014ء کو کوالالمپور سے بیجنگ جاتے ہوئے ریڈار سے اچانک غائب ہو گیا تھا۔
اس واقعے کو ہوا بازی کی تاریخ کے سب سے بڑے اور طویل ترین معمّوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
طیارے میں سوار مسافروں میں تقریباً دو تہائی چینی شہری تھے، جبکہ دیگر میں ملائیشیا، انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے شہریوں کے علاوہ بھارت، امریکا، نیدر لینڈز اور فرانس سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل تھے۔
ہوا بازی کی تاریخ کی سب سے طویل عرصے تک تلاش کے باوجود اب تک طیارے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔
مزید پڑھیں:جاپان: فراڈ سے بچاؤ کیلئے AIپولیس افسر متعارف
ملائیشیا کے وزیرِ ٹرانسپورٹ انتھونی لوک نے بتایا ہے کہ تلاش کے معاہدے میں توسیع 30 جون 2027ء تک ہو گی۔
اس دوران سمندری تحقیقاتی کمپنی اوشین انفینٹی کے ساتھ موجودہ معاہدے کی تمام شرائط برقرار رہیں گی۔
معاہدے کے تحت نو فائنڈ، نو فیس کی شرط بھی برقرار رہے گی تاہم اگر طیارے کا ملبہ دریافت نہ ہوا تو کمپنی کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، جبکہ کامیابی کی صورت میں اسے 7 کروڑ ڈالرز ادا کیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ اوشین انفینٹی اس سے قبل 2018ء میں بھی طیارے کی تلاش کر چکی ہے، جبکہ آسٹریلیا کی سربراہی میں ہونے والا 3 سالہ سرچ آپریشن جنوری 2017ء میں بغیر کسی نتیجے کے ختم کر دیا گیا تھا۔
%d9%84%d8%a7%d9%be%d8%aa%db%81-%d9%85%d9%84%d8%a7%d8%a6%db%8c%d8%b4%db%8c%d9%86-%d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%92-mh-370-%da%a9%db%8c-%d8%aa%d9%84%d8%a7%d8%b4-%d9%85%db%8c%da%ba-%d8%aa%d9%88%d8%b3

