
(ویب ڈیسک)عمان کے وزیر خارجہ بدر بن حمد البوسعیدی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت آبنائے ہرمز کو کسی بھی خطرے سے محفوظ رکھنا ایران کی ذمہ داری ہے۔
عمانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ اگر درخواست کی گئی تو عمان خطے اور عالمی سطح پر ان کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے تیار ہے جو سمندری راستوں کے تحفظ اور سلامتی کے لیے کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمان آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سمندری، ماحولیاتی اور جہاز رانی سے متعلق خدمات کے عوض فیس پر رضاکارانہ بنیادوں پر بات چیت کی جا سکتی ہے، خدمات میں بحری راستوں کی حفاظت،سمندر کو آلودگی سے تحفظ فراہم کرنا شامل ہے۔
عمانی وزیر خارجہ نے کہا کہ خدمات میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاری بھی شامل ہو سکتی ہے، خدمات کے عوض فیس پر متعلقہ ممالک اور شپنگ کمپنیوں کے ساتھ مشاورت ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں:صدرِ زرداری نے اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2026ء پر دستخط کر دیے
%d8%a2%d8%a8%d9%86%d8%a7%d8%a6%db%92-%db%81%d8%b1%d9%85%d8%b2-%da%a9%d9%88-%da%a9%d8%b3%db%8c-%d8%a8%da%be%db%8c-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%db%92-%d8%b3%db%92-%d9%85%d8%ad%d9%81%d9%88%d8%b8-%d8%b1%da%a9%da%be

