فیفا ورلڈکپ: جنوبی کوریا کی ناکامی پر کوچ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں، سیکیورٹی سخت

فیفا ورلڈ کپ 2026 سے جنوبی کوریا کے حیران کن اخراج کے بعد ملک میں شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مستعفی ہونے والے ہیڈ کوچ ہانگ میونگ بو کو جان سے مارنے کی دھمکیوں کے بعد ان کی وطن واپسی پر انچیون ایئرپورٹ پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔

رپورٹس کے مطابق ٹیم کی واپسی سے قبل تقریباً 160 پولیس اہلکاروں اور ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کو تعینات کیا گیا جبکہ 25 خصوصی سیکیورٹی اہلکار بھی الرٹ رہے۔

پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر قانونی حرکت، ہنگامہ آرائی یا اشیاء پھینکنے کی کوشش پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اپنے ورلڈ کپ سفر کا آغاز جمہوریہ چیک کے خلاف 1-2 کی فتح سے کیا تھا لیکن بعد ازاں میکسیکو اور جنوبی افریقا کے خلاف مسلسل 0-1 سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔

خاص طور پر جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں اسٹار کھلاڑی سون ہیونگ من کو ابتدائی ٹیم سے باہر رکھنے کے فیصلے پر کوچ ہانگ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔


%d9%81%db%8c%d9%81%d8%a7-%d9%88%d8%b1%d9%84%da%88%da%a9%d9%be-%d8%ac%d9%86%d9%88%d8%a8%db%8c-%da%a9%d9%88%d8%b1%db%8c%d8%a7-%da%a9%db%8c-%d9%86%d8%a7%da%a9%d8%a7%d9%85%db%8c-%d9%be%d8%b1-%da%a9%d9%88

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *