اٹلی میں ’’ ویسپا‘‘ سکوٹر کی 80 ویں سالگرہ ریلی نکالی گئی

(24 نیوز)اٹلی کے دارالحکومت روم میں ملک کی ’’ ویسپا‘‘ اسکوٹر کی ۸۰؍ ویں سالگرہ منائی، اس موقع پر ہزاروں سکوٹر سواروں نے سڑکوں پر پریڈ کیا، یہ پتلی کمر والی  سکوٹر دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی کی بحالی اور معاشی ترقی کی علامت بن گئی تھی۔

 دنیا بھر سے ہزاروں سواروں نے ویسپا کی ۸۰؍ ویں سالگرہ منانے کے لیے روم کی گلیوں میں ایک شاندار پریڈ کی۔

 اطالوی دارالحکومت کے میئر رابرٹو گوالٹیری نے اس موقع پر کہا کہ ویسپا کی تاریخ، جو دوسری جنگِ عظیم کے بعد اٹلی کے احیا اور عروج کے ساتھ ہمقدم ہے۔

 یہ ایک طرح سے ہماری تاریخ اور ثقافت کی علامتی شناخت ہے۔

واضح رہے کہ ویسپا، جس کا اطالوی زبان میں مطلب ’’بھڑ‘‘ ہے، کو ایک سستے اور قابلِ رسائی ذریعہ نقل و حمل کے طور پر تیار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:طلبا کیلئے آسان ترین اقساط پر ای بائیکس متعارف کرانے کا فیصلہ

 اسے ۱۹۴۶ء میں پیاجیو نامی ایک بڑے طیارہ ساز ادارے نے بازار میں متعارف کرایا۔

میئر گوالٹیری نے کہا کہ’’ یہ سکوٹر جنگ سے نکلنے والے اور دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے ہونے والے اٹلی کی علامت تھی۔‘‘

 انہوں نے مزید کہا کہ’’ ویسپا کی 80سال کی تاریخ بیان کرنا جزوی طور پر یہ بتانا ہے کہ روم نے دنیا کے تخیل کو کیسے اپنی گرفت میں لیا، خاص طور پر سنیما کے ذریعے۔

 بعد ازاں ویسپا کلاسک فلموں میں نمایاں رہی، جن میں 1953ء کی رومانوی کامیڈی ’’رومن ہالی ڈے‘‘ اور ۱۹۶۰ء کی مشہور ڈرامہ فلم ،’’لا ڈولسے ویٹا‘‘شامل ہیں۔

 اس یادگار سکوٹر نے دیگر فلموں میں بھی اپنی موجودگی کا لوہا منوایا، جن میں ’’دی ٹیلنٹڈ مسٹر رپلی” اور حال ہی میں آنے والی اینیمیٹڈ فلم ’’لوکا‘‘ شامل ہیں۔


%d8%a7%d9%b9%d9%84%db%8c-%d9%85%db%8c%da%ba-%d9%88%db%8c%d8%b3%d9%be%d8%a7-%d8%b3%da%a9%d9%88%d9%b9%d8%b1-%da%a9%db%8c-80-%d9%88%db%8c%da%ba-%d8%b3%d8%a7%d9%84

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *