کراچی؛ راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

پاکستان بازار پولیس نے سر راہ راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم کی شناخت محمد سجاول عرف فیاض کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزم لیاقت چوک کا رہائشی ہے۔

ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ملزم کو راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پولیس نے ویڈیو کی مدد سے ملزم کی شناخت کے بعد گرفتار کرکے اس کے قبضے سے شراب برآمد کرلی۔

گرفتار ملزم نے اعتراف کیا کہ مذکورہ واقعہ 22 جون 2026 کی دوپہر رحمت چوک کے قریب پیش آیا تھا۔ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
%da%a9%d8%b1%d8%a7%da%86%db%8c%d8%9b-%d8%b1%d8%a7%db%81%da%af%db%8c%d8%b1-%d8%ae%d8%a7%d8%aa%d9%88%d9%86-%d8%b3%db%92-%d9%86%d8%a7%d8%b2%db%8c%d8%a8%d8%a7-%d8%ad%d8%b1%da%a9%d8%a7%d8%aa-%da%a9%d8%b1

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *