
(ویب ڈیسک )بھارتی ساحلی شہر ہلدیا کی آئل ریفائنری کی پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہلدیا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے سے متعدد کارکن زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول فوری سستا کرنے کا حکم! نئی قیمت کیا ہوگی؟ اہم خبر آگئی
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلدیا کی آئل ریفائنری میں آگ لگنے کی وجہ فوری معلوم نہیں ہو سکی تاہم آئل ریفائنری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ ممکنہ طور پر پائپ لائن سے تیل چوری کے سبب لگی۔
دوسری جانب امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے بھارت کے مسابقتی نگران ادارے کی اینٹی ٹرسٹ تحقیقات پر سخت اعتراض کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ تحقیقاتی رپورٹ آزادانہ تجزیے کے بجائے حریف کمپنیوں کے الزامات کو “کاپی پیسٹ” کر کے تیار کی گئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایپل نے بھارتی کمپیٹیشن کمیشن آف انڈیا (CCI) میں جمع کرائی گئی دستاویزات میں مطالبہ کیا ہے کہ تحقیقات کے نتائج کو کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ یہ غیر جانبدارانہ تحقیق پر مبنی نہیں ہیں۔
%d8%aa%db%8c%d9%84-%da%86%d9%88%d8%b1%db%8c-%db%8c%d8%a7-%d8%a8%da%91%d8%a7-%d8%ad%d8%a7%d8%af%d8%ab%db%81%d8%9f-%d9%be%d9%88%d8%b1%d8%a7-%d8%a8%da%be%d8%a7%d8%b1%d8%aa-%db%81%d9%84-%da%af%db%8c%d8%a7

