
(ویب ڈیسک )مصر نے موسمِ گرما میں بجلی کی بڑھتی ہوئی طلب کے پیش نظر ایندھن کی فراہمی اور قومی بجلی نظام کو مستحکم رکھنے کے لیے ہنگامی اقدامات تیز کر دئیے ۔
ملکی وزرائے بجلی اور پیٹرولیم نے مشترکہ اجلاس میں بجلی گھروں کو ایندھن کی بلا تعطل فراہمی اور گرڈ کے مؤثر انتظام پر اتفاق کیا۔ حکومت کے مطابق رواں موسمِ گرما میں بجلی کی طلب گزشتہ سال کے ریکارڈ 40 ہزار میگاواٹ کے مقابلے میں تقریباً 8 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس سال 2,200 میگاواٹ قابلِ تجدید توانائی اور 1,300 میگاواٹ بیٹری اسٹوریج بھی قومی گرڈ میں شامل کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرول، ڈیزل فی لیٹر 150 سے بھی نیچے!بڑی پیشگوئی سامنے آگئی
ایل این جی کی درآمد اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعے گیس کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ 2023 جیسے بجلی بحران اور لوڈشیڈنگ کی صورتحال دوبارہ پیدا نہ ہو۔
%d8%a8%d8%ac%d9%84%db%8c-%da%a9%db%92-%d8%a8%da%91%db%92-%d8%a8%d8%b1%db%8c%da%a9-%da%88%d8%a7%d8%a4%d9%86-%da%a9%d8%a7-%d8%ae%d8%b7%d8%b1%db%81

