
(ویب ڈیسک)بھارت میں بہار کے دربھنگہ ہوائی اڈے پر گذشتہ روز ایک بڑا فضائی حادثہ اس وقت ٹل گیا جب ممبئی سے آنے والی اسپائس جیٹ کی پرواز (SG 115) لینڈنگ کے دوران ایک ٹائر پھٹ گیا، طیارے میں تقریباً 150 مسافر سوار تھے۔
لینڈنگ کے دوران ہنگامی صورتحال
طیارہ جیسے ہی رن وے پر اترا تو ایک ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث پہیہ کافی فاصلے تک رگڑ کھاتا رہا، اس غیر متوقع واقعے سے طیارہ شدید جھٹکوں کا شکار ہوا اور مسافروں میں چند لمحوں کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا تاہم پائلٹ نے فوری طور پر صورتحال پر قابو پا لیا اور طیارے کو بحفاظت روک لیا۔
تمام مسافر محفوظ
ایئرپورٹ حکام فوری طور پر متحرک ہوئے اور زمینی عملے نے تمام 150 مسافروں کو بحفاظت طیارے سے باہر نکال لیا، خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
طیارے کا معائنہ اور تحقیقات
طیارے کو بعد ازاں رن وے سے ہٹا کر مخصوص جگہ منتقل کیا گیا، جہاں اسپائس جیٹ کے انجینئرز نے ٹائر پھٹنے کی وجہ جاننے کے لیے تکنیکی جانچ شروع کر دی، حکام کے مطابق طیارے کو اس وقت تک پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک مکمل حفاظتی کلیئرنس حاصل نہ ہو جائے۔
فلائٹ آپریشنز متاثر
اس واقعے کے باعث دربھنگہ ایئرپورٹ پر پروازوں کا نظام متاثر ہوا، دہلی سے آنے والی انڈیگو کی ایک پرواز کو عارضی طور پر پٹنہ ایئرپورٹ پر اتارنا پڑا، رن وے کلیئر ہونے کے بعد پرواز کو بعد میں دربھنگہ واپس بھیج دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا پیٹرول،ڈیزل سستا کرنے کا اعلان
مزید تکنیکی مسئلہ
اسی دن ممبئی سے آنے والی آکاسا ایئر کی ایک اور پرواز میں بھی تکنیکی خرابی سامنے آئی، جس کے باعث دونوں طیاروں کو رات بھر گراؤنڈ کرنا پڑا، اس صورتحال نے اگلے دن کی پروازوں کے شیڈول کو بھی متاثر کیا۔
ایئرپورٹ ڈائریکٹر دلیپ کمار کے مطابق ماہر انجینئرز دونوں طیاروں کی مکمل جانچ کر رہے ہیں، اور تمام حفاظتی معیارات پورے ہونے تک انہیں پرواز کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
%d9%84%db%8c%d9%86%da%88%d9%86%da%af-%da%a9%db%92-%d8%af%d9%88%d8%b1%d8%a7%d9%86-%d8%b7%db%8c%d8%a7%d8%b1%db%92-%da%a9%d8%a7-%d9%b9%d8%a7%d8%a6%d8%b1-%d9%be%da%be%d9%b9-%da%af%db%8c%d8%a7-%d8%a7%d8%a6

