ایس ایس پی محمد نوید نے ٹیم کے ہمراہ کارروائیوں کے ذریعے گاڑی سمیت کیش، موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد کیا اور اصل مالکان کے سپرد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن سول لائنز خالد سعید کی سربراہی میں پولیس ٹیمز نے مختلف کارروائیوں میں مال مسروقہ برآمد کیا۔
انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ، قلعہ گجر سنگھ اور سول لائنز نے اپنی ٹیمز کے ہمراہ مال مسروقہ برآمد کیا، انچارج تھانہ مغلپورہ معین الیاس نے ہتھیائی گئی لینڈ کروزر برآمد کی۔
انچارج قلعہ گجر سنگھ معظم الیاس چیمہ اور انچارج سول لائنز محمد سلیم نے ڈبہ پیک موبائل فونز اور ایل سی ڈیز برآمد کیں، مسروقہ مال کی واپسی پر مدعی مقدمات نے ایس ایس پی محمد نوید کی کاوشوں کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شب و روز کوشاں ہیں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی طرف سے پولیس ٹیمز کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا گیا۔
%d9%84%db%8c%d9%86%da%88-%da%a9%d8%b1%d9%88%d8%b2%d8%b1-%d8%b3%d9%85%db%8c%d8%aa-%da%a9%d8%b1%d9%88%da%91%d9%88%da%ba-%d8%b1%d9%88%d9%be%db%92-%d9%85%d8%a7%d9%84%db%8c%d8%aa-%da%a9%d8%a7-%d9%85%d8%b3

